حکومت نے بہاولنگر سمیت ملک بھر کے مختلف ڈاکخانوں میں بھی نادرا کی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا

اتوار 19 مئی 2024 14:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) حکومت نے بہاولنگر سمیت ملک بھر کے مختلف ڈاکخانوں میں بھی نادرا کی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے جہاں پر لوگ گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے‘ تجدید اور ترمیم وغیرہ کروا سکیں گے اس سے نادرا کے آفس پر نہ صرف دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ لوگوں کو گھر کے نزدیک ترین شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی آئیگی اس سلسلہ میں نادرا اور محکمہ ڈاکخانہ جات کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جسے لوگوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں