دی سٹی سکول بنوں میں ایک روزہ لائبریری تقریب

منگل 13 نومبر 2018 14:26

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) دی سٹی سکول بنوں کیمپس میں ایک روزہ سالانہ شاندار لائبریری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیمپس کے طلباء و طالبات نے بھر حصہ لیا، مشہور کتابی کرداروں پر بچوں نے خاکے پیش کئے اور کرداروں کا سٹیوم پریڈ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب پرنسپل شیراز خان، لائبریرین شبنم رفیق، عشرت جہاں کی خصوصی دلچسپی اور بھر پور محنت سے شاندار انداز میں اختتام کو پہنچا اس موقع پر طلباء اور طالبات میں ماڈل اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر والدین نے سکول انتظامیہ کی غیر نصابی کی اس کاوش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں