بنوں، تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا،حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے

ہفتہ 4 مئی 2024 20:45

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) بنوں میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں