بنوں ،سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں مبینہ شدت پسند مارا گیا

اتوار 19 مئی 2019 20:15

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) نیم قبائلی علاقہ جانی خیل ہندی خیل میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں مبینہ شدت پسند مارا گیا ،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات گئے جانی خیل کے علاقہ ہندی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ لگایا کہ اس دوران مبینہ شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ واقعہ ہوئی جھڑپ میں فورسز نے فائرنگ سے ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ ایک زخمی بھی ہوا ذرائع کے مطابق مبینہ شدت پسند اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے مرنے اور زخمی ہونے والے کے قبضے سے بندوق ، میگزین ، دستی بم و دیگر آلات بر آمد کرکے تحویل میں لئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن صبح تک جاری رہی واضح رہے کہ جانی خیل وہ علاقہ ہے جہاں 2009میں بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں