بنوں:سب ڈویژن وزیر احمد زئی کے پہاڑوں میں لگی آگ بدستوربڑھنے لگی

علاقے دشوار گزار ہو نے کے باعث پہنچنے میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

پیر 23 مئی 2022 23:40

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) سب ڈویژن وزیر احمد زئی کے پہاڑوں میں لگی آگ بدستور بڑھتی جا رہی ہے علاقے دشوار گزار ہو نے کے باعث پہنچنے میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، گنگی خیل کلہ، ایف آر گمبتی بنوں پہاڑوں میں فائر ایمرجنسی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 بنوں کی دو فائر وہیکز اور ایک ایمبولینس روانہ ہو ئیں اس آپریشن میں کل 16 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ سٹیشن 11 اور سٹیشن 33 کے سٹیشن ہاوس انچارج آپریشن کی نگرانی کیلئے موجود ہیں راستے میں دشواری کی وجہ سے ریسکیورز پیدل چلتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ کو بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں ریسکیو1122 بنوں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیںآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں