اے اے سی بٹگرام ریونیو کا تھاکوٹ بازار کا دورہ، اشیائےخورد نوش کی کوالٹی، مقدار اور نرخ نامے چیک کئے

جمعہ 17 مئی 2024 10:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ریونیو حبیب اﷲ نے تھاکوٹ بازار کادورہ کیااور فروٹ، سبزی، گوشت، کباب اور دیگر اشیاءخورد نوش کی کوالٹی، مقدار اور نرخنامے چیک کئے۔

(جاری ہے)

غیر معیاری اشیا بیچنے اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی غیر قانونی عمل ہے اور ایسا کرنے والے جلد انتظامیہ کے شکنجے میں آ کر بھاری جرمانوں اور قید کا سامنا کریں گے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں