ایس ایچ او منکیرہ وحید حسن لک کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن،

اندرون قلعہ منکیرہ کے رہائشی محمد یوسف سکھیرا سے 60 لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 مئی 2021 15:21

ایس ایچ او منکیرہ وحید حسن لک کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن،
منکیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2021ء) ایس ایچ او منکیرہ وحید حسن لک کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، اندرون قلعہ منکیرہ کے رہائشی محمد یوسف سکھیرا سے 60 لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی ،

جبکہ لتن کے رہائشی محمد زمان ولد محمد صادق سے پسٹل 30 بور لوڈ برآمد کی جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر محمد ایوب کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)


ایس ایچ او منکیرہ وحید حسن کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ افراد کی اس معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں