ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 8 مئی 2024 17:02

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پرائس کنٹرول پالیسی کا مکمل نفاذ یقینی بناکر ضلع میں عوام النا س کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کی تکمیل میں تاجر برادری کو بھرپور معاون کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، جنرل سیکریٹری عاشق حسین کھوکھردیگر تاجران کے عہدیداران کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ \378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں