ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات کیلئے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا دورہ

جمعرات 9 مئی 2024 11:48

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھکر میں فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات کیلئے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے سنٹر پر طلبا ء کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سالانہ امتحا ن کے جائزہ کے موقع پر سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جا ری کی ہیں کہ امتحانات کے دوران طلباء کیلئے روشنی اور ہوادار کمروں کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے تاکہ طلباء امتحانات کا عمل پرسکون ماحول میں مکمل کر سکیں۔

انہوں نے امتحانی سنٹر کی انتظامیہ کو ہدایات کی کہ جاری امتحانات میں شفافیت کا عنصر قائم رکھاجائے اور بوٹی ما فیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے تاکہ طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کرسکیں۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں