بھکر،گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سکولوں سے 13سی16سال کے بچوں کو تیار کرنے کیلئے کوچز تعینات ہو گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:27

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سکولوں سے 13سی16سال کے بچوں کو مختلف کھیلوں کو تیار کرنے کیلئے کوچز تعینات ہو گئے ہیں ‘ یہ بات سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے اپنے آفس میں نئے بھرتی ہونے والے مختلف کھیلوں کے کوچز سے میٹنگ کے بعد سکولوں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہی ۔

اس موقع پر اتھیلیٹکس کیلئے فضل عباس کوچ‘ بیڈمنٹن کیلئے محمد عباس‘ کرکٹ کیلئے سمیع اللہ شاہ ‘ ریسلنگ کیلئے میثم اکرم خان نیازی ‘ ٹیبل ٹینس کیلئے سید مصطفی عادل ‘ فٹبال کیلئے عباس دستی ‘ والی بال کیلئے حفیظ احمد ‘ کبڈی کیلئے سلیم اقبال اور ہاکی کیلئے اللہ داد کوچ موجود تھے۔ سی ای او نے کہا کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب نے ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں میں اتھیلیٹکس‘ بیڈمنٹن ‘ کرکٹ ‘ ریسلنگ ‘ ٹیبل ٹینس‘ فٹبال ‘ والی بال ‘ کبڈی اور ہاکی کی گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش او ران کی ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے سپورٹس کنسلٹنٹ اور مختلف کھیلوں کے کوچز بھرتی کیے ہیں جو سکولوں میں جا کر تجویز کردہ کھیلوں کی ٹیمیں تشکیل دینگے جن کے شیڈول کے مطابق تحصیل منکیرہ میں25اکتوبر کو صبح نو سے گیارہ بجے تک لڑکیوں اور بارہ سے تین بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے۔

(جاری ہے)

تحصیل کلورکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کلورکوٹ میں 26اکتوبر کو صبح نو سی11بجے تک لڑکیوں اور 12بجے سی3بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے ۔ اسی طرح تحصیل دریاخان سپورٹس کمپلیکس میں 27اکتوبر کو صبح 9سی12لڑکیوں اور2بجے سی5بجے تک لڑکوں کے ٹرائل ہونگے ‘ جب کہ تحصیل بھکر سپورٹس کمپلیکس میں28اکتوبر کو صبح 9سی2بجے تک لڑکیوں اور29اکتوبر کو نو سے پانچ بجے تک لڑکوں کے ٹرائلز لے کرتحصیل سطح کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔جس کے بعد ان ہی ٹیموں سے ضلع سطح کی گیموں کی ٹیم تشکیل دی جائینگی جو ڈویژن سطح پر حصہ لے کر ڈویژن سطح کی ٹیمیں بنائیں جائینگی اور پھر ڈویژن سطح کی ٹیمیں صوبائی سطح پر حصہ لے کر وہاں پر صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں