بھکر، جینڈر کرائم سیل سیمینار

جمعہ 30 نومبر 2018 20:55

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی ہدایات پر دریاخان میں جینڈر کرائم سیل بھکر پولیس کا سیمینار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر عوام الناس کی آگاہی کیلئے میونسپل ہال دریا خان میں جینڈر کرائم سیل بھکر پولیس کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او دریاخان محمد اکرم خان نیازی، چیئرمین میونسپل کمیٹی دریاخان منصور خان نیازی ، ایس ایچ او سٹی دریا خان احمد عباس، ایس آئی ملک شریف گھلو انچارج جینڈر کرائم سیل، محمد زبیر مغل ممبر کور امن کمیٹی اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار میں شرکاء کو جنسی تشدد، کم عمر بچے / بچیوں سے جنسی زیادتی اور دیگر زنا و بد فعلی کے واقعات کی صورت میں پولیس امداد اور مقدمات کے اندراج کے حوالے سے بریفنگ دی۔حاضرین میں بروشر تقسیم کیے گئے اور مقررین نے جینڈر کرائم سیل کے قیام کے مقاصد اور ایسے واقعات کے صورت میں بروقت پولیس کو اطلاع و دیگر کاروائی کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں