ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فہیم احمد قریشی کا ریسکیو 1122 سنٹرل سٹیشن بھکر کادورہ

بدھ 15 مئی 2024 12:43

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی احکامات پرڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فہیم احمد قریشی نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بھکر آفس کا دورہ کیا۔ہیومن ریسورس آفیسر جناب اسرار احمد صاحب بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بھکر انجنیئر محمد عبید اللہ خان نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیورز کے دستے نے انکو سلامی دی جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد قریشی نے تمام ریسکیو سٹاف کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی فٹنس اور بی ایم آئی چیک کیا ،اسکے علاوہ تمام سٹاف کی ماہانہ ایمرجنسیز کو بھی چیک کیا گیا۔

انہوں نے تمام ریسکیو اسٹیشنز, تمام ایمرجنسی کی پواؤنٹس, کنٹرول روم, ریسکیو سٹور,ریسکیو ورکشاپ, ریکارڈ روم, موٹربائیک پارکنگ شیڈ, تمام ایمبولینسسز, تمام ریسکیو موٹر بائیکس, تمام فائر وہیکلز بمعہ ریسکیو وہیکلز اور ان میں موجود ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام شعبوں اور ان کے کام کا معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم احمد قریشی نے سنٹرل سٹیشن بھکر کے لان میں پودا بھی لگایا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر محمد عبید اللہ خان نے ریسکیو 1122 بھکر کی کارکردگی بارے ان کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریسکیو 1122 بھکر کی کارکردگی اور محنت کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں