ڈپٹی کمشنر بھکرعلی اکبر بھنڈر کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے شہر کا دورہ

بدھ 15 مئی 2024 22:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکرعلی اکبر بھنڈر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے محلہ بہار شاہ گڈولہ روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ اور ضلعی انچارج پروگرام ڈاکٹر یاسمین نیازی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر عوام الناس کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ طبی عملہ بھرپور انداز میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر کی جاسکیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر طبی عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ادویات کی فراہمی اور دیگر ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں