ڈپٹی کمشنر بھکر کا گاؤں پیر اصحاب کا دورہ ، ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گاؤں پیر اصحاب کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے موثر نظام کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی بہتری و بحالی پر بھی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات سے لوگوں کو ضرور مستفید کریں گے ۔ ویلج کمیٹیاں اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ طور پر ادا کریں۔گاؤں کے گلی محلوں اور کوچوں کو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صاف شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں