بونیر‘ لنک روڈ انغاپور پر منسٹر ریاض خان کے فنڈ سے ایس ڈی او محمد عارف کے نگرانی میں کام مکمل

اتوار 10 اکتوبر 2021 13:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) لنک روڈ انغاپور پر منسٹر ریاض خان کے فنڈ سے ایس ڈی او محمد عارف کے نگرانی میں کام مکمل۔اس سڑک کی کل لاگر 15.5ملین لاگت اکلومیٹر روڈ ہے جس کی مدت ایک سال تھی جو سال سے قبل تکمیل تک پہنچ گیا۔پریمیکس کے موقع پر کام کے نگرانی کرتے ہوئے سی این ڈبلیو کے ایس ڈی او محمد عارف نے میڈیا کو بتایا کہ لنک روڈ انغاپور کا فاصلہ ایک کلومیٹر ہے اور اس کیلئے کل لاگت 15.5ملین مختص تھی۔

(جاری ہے)

چوڑائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ گاو،ْں کا لنک روڈ ہے جس میں 16۔14اور بعض مقامات پر 12فٹ بھی ہے۔اور اس کی تکمیل کا وقت ایک سال دیا گیا تھا جس کو ہم نے وقت سے پہلے پہلے تکمیل تک پہنچادیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کی ہے۔اس کے بعد ایلئی،کوہے ،گیراڑئی ،لیگانئی روڈ پر بھی کا پریمکیس کاکام شروع کریں گے اور انشاء اللہ عوام کو معیاری کام کر کے دکھائیں گے۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے منسٹر ریاض خان اور محکمہ سی این ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کم وقت میں بہترین کام مکمل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں