خیبر پختونخوا سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرلی

جمعہ 9 فروری 2024 18:58

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) خیبر پختونخوا سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خود کو بونیر کی دختر قرار دینے والی سویرا پرکاش نے فارم 47 کی تصویر پوسٹ کی ہے۔خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 25 کی جنرل نشست سے انتخابات میں حصہ لینے والی سویرا پرکاش نے 1754 ووٹ حاصل کئے۔صوبائی جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے اور اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں