بونیراین اے10، بیرسٹر گوہر خان نے جماعت اسلامی کے امیدوار پر واضح برتری حاصل کرلی

آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر خان27 ہزار 208 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ جماعت اسلامی کے بخت جہاں 5750 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 فروری 2024 23:55

بونیراین اے10، بیرسٹر گوہر خان نے جماعت اسلامی کے امیدوار پر واضح برتری حاصل کرلی

این اے30 پشاور، شاندانہ گلزار کو جے یوآئی کے ناصر خان پر واضح برتری حاصل ہوگئی 
آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 35 ہزار587 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ جےیوآئی کے ناصر خان 9564 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج
پشاور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 فروری 2024ء) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 30پشاور سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار اپنے مدمقابل جماعت اسلامی کے بخت جہاں سے ووٹوں کی برتری میں آگے ہیں۔ 267 پولنگ اسٹیشنز میں 91 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 35 ہزار587 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مدمقابل جے یوآئی کے ناصر خان 9564 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اورپرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی بھی شہری کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا، متعلقہ آراوز کی درخواست پر  گجرات کے 3 پولنگ سٹیشنز میں وقت بڑھایا۔ یاد رہے ملک بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بلا تعطل اور پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ پولنگ سٹیشنوں پر عوام کا ٹرن آٹ بھی تسلی بخش دیکھا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات درج کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن 051-111327000 قائم کی جس پر کال کر کے 24 گھنٹے اپنی شکایات درج کروائی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 90 ہزار 6 سو 75 پولنگ سٹیشنز قائم کیے، الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی تاکہ ووٹرز کو پریشانی سے پاک ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث موبائل سروس عارضی طور پر معطل رکھی ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ امن کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں