qآل بونیر ویلج کونسل سیکرٹریز کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ّمطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں صوبائی قائدین کے حکم پر تالہ بندی شروع کرنیکی دھمکی

جمعہ 3 مئی 2024 20:55

ڑ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) آل بونیر وولیج کونسل سیکرٹری ایسوسی اایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ضلع بھر میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کردی۔ہیڈکوارٹرڈگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،اگر جائیز مطالبات تسلیم نہ کی گئی،تو صوبائی قائیدین کی حکم پر تالہ بند ہڑتال شروع کریں گے۔ان خیالات کااظہار ال بونیر سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شریف خان نے ڈگر میں احتجاجی مظاہرہ کے بعد میڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا۔

اس موقع پر موجود سیکٹریز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔صدر شریف نے کہا کہ ہم اپنے اپنے دفاتر میں سیاہ پٹیاں باندھ اپنے فرائیض سرانجام دیں گے۔اگر ہمارے جائیز مطالبات کو تسلیم نہ کی گئی تو ہم صوبائی قائیدین کے حکم پر قلم چھوڑ اور تالہ بندہڑتال سے بھی دریع نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ،وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے صوبائی قائیدین کے ساتھ بھیٹہ کر ہمارے جائیز مطالبات تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے سیکرٹریوں کو دیوار سے لگایا گیاہے۔مگر ہم پھر بھی عوامی خدمت کررہے ہیں اور اپنے فرائیض منصبی انجام دے رہے ہیں۔احتجاج کے دوران انہوں نے پلے کارڈز اٹھاررکھے تھے جس پر نعرے درج تھے۔بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں