عوامی نیشنل پارٹی کو تحصیل گدیزئی کے یونین کونسل ملک پور کے علاقہ ٹانٹا میں شدید دھچکا

پارٹی کے اہم چالیس خاندانوں نے پارٹی سے برسوں ناطہ توڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 16 نومبر 2014 16:59

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کو تحصیل گدیزئی کے یونین کونسل ملک پور کے علاقہ ٹانٹا میں شدید دھچکا۔پارٹی کے اہم چالیس خاندانوں نے پارٹی سے برسوں ناطہ توڑ کر جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جن میں عبدالرحمن عرف خان،حبیب الرحمن عدالت خان،شیر عالم خان،شیر زمین خان،تاج محمد خان،سید نواب،خادمن،جمعہ خان،سید نظر،شاہ جہان،میر کمال،زبیر ،محمد شیرین،فائیندہ گل،سلیم، محمد افضل، شیر افضل، شاہ زرین،زربت خان،کان زادہ،انور، عبدالوارث،عمر زیب،دواخان،اکرم خان،فاتح گل،محمد علی،روزی خان، سید خان،وکیل،وزیر، جھان زیب، بخت سلطان،زاہد ،امیر زیب، گل رحمن،افضل خان،اور ھاجی معمبر شامل ہیں۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام بونیر کے ضلعی امیر ورکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور ، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمن مفکر،مولنا علی رحمن بونیری،عزیز خان ایڈوکیٹ،ڈاکتر عبدالرحمن ودیگر نے کہا کہ بونیر میں مستقبل جمیعت علماء اسلام کا ہے۔کیونکہ عوام مختلف دھوکے دار نعروں سے عاجز ہوچکے ہیں۔

اور جمیعت علماء اسلام وہ پارٹی ہے جس میں دن ودنیا دونوں کے فوائید ہے۔ مقررین نے کہا کہ تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں بلکہ اسلامی نظام سے آتی ہے وہی نظام جس کیلئے جے یو آئی روز اول سے آئینی جدوجہد کررہی ہے۔مغربی کلچر کو فروغ دینے والے تبدیلی کے نام نہاد علمبرداروں نے مسلمانی اور پختون کلچر کا جنازہ نکال دیا۔ اسلام آباد میں جاری فحاشی و عریانی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور اس ملک میں مغربی تہذیب کو رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مگر انشاء اللہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے فلوروں میں علماء کرام موجود ہیں۔اور وہ اس تہذیب کو ملک میں مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ہم سروں پر کفن باند کر تبدیلی کے نام نہاد علمبرادروں کے جاری فھاشی وعریانی کے خلاف سیسیہ پلائی کا دیوار ثابت ہونگے۔ یہ ملک علماء کرام کے بے پناہ قربانیوں کے مرہون منت معروض وجود میں آیا ہے۔ اور اس پر ہم آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے صوبائی حکومت میں شامل جماعت ،جماعت اسلامی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے دور میں سائین بورڈ توڑنے والے آج تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جاری فحاشی و عریانی پر خاموش ہے۔ جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور ان کی شمولیت کو پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل قراد دیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں