چاغی میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

جمعہ 24 مئی 2024 21:20

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) چاغی کے علاقے یک مچھ میں آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی پل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں مقصود نوتیزئی نامی نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ لاش اور زخمی کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں