چمن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے،حمید زہری

پیر 19 دسمبر 2016 15:33

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)چمن شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحصیلدار حمید زہری کے مطابق شہر میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہتجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ،اس موقع پرضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کارروائی کرکے آپریشن کے دوران متعدد دکانداروں کے سامان کو بھی ضبط کرلیا ،تحصیلدار چمن حمید زہری نے بتایا کہ شہر میں کسی کو سڑکیں بند کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں