چمن گرلز کالج میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ، طالبات کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 17 ستمبر 2020 15:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء)چمن گرلز کالج 15 ستمبر سے باقاعدہ کھل چکا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،گورنمنٹ انٹر گرلز کالج چمن کے پرنسپل کے اعلامیہ کے مطابق تمام طالبات کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد وردی اور ماسک کے ساتھ کالج کلاسز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

covid19 کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ مذید کسی تاخیر اور رعایت کے محتمل نہیں ہوسکتے۔ اس لیے ایک ہفتے کے اندر حاضر نہ ہونے والے طلباء کے خلاف تادیبی کارواء کی جائے گی جو کہ اخراج پر بھی منتج ہوسکتی ہے۔ لہذا طلباء ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں