چمن شہر میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہا ہے،عوامی حلقوں

جمعہ 19 اپریل 2019 22:39

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) چمن کے عوامی حلقوںطیب خان اردگان،سرداراکبر خان اچکزئی،حمزہ شیخ زادہ،مہربان خان،محمد یوسف صدا،جعفر خان،امیر ہمدرد،ضیاء خان،احمدشاہ،شیر علی،کفایت اللہ اور دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ چمن شہر میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہا ہے اور منشیات کے اڈوں کی بھرمار ہے چمن شہر کے نوجوان طبقہ منشیات کے عادی ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک نشے کے عادی فرد سے اس کا سارا خاندان متاثر ہوتاہیں اور والدین شدید پریشان رہتے ہیں کیونکہ ہرعمر کے فرد جو نشے سے متاثرہو رہے ہیں جس میں کم عمرکے نوجوانوں سے لیکر بوڑھے افراد تک ہیں اور یہ بھی سننے میں آیاہے کہ اج کل عورتیں بھی نشے کے عادی ہورہی ہیںانہوں نے کہا کہ چمن شہر میں بے روزگاری روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں روزگار کے کوئی مواقع نہیں ہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے نوجوان چمن کے منشیات کے اڈوں میں اور ماسٹرپلان یا پہاڑوں میں اپنا نشہ کرنے کیلئے جاتے ہیںجن افراد کے پاس منشیات جیساکہ چرس ،افیوس اور اس طرح کے مختلف منشیات کو خریدنے کیلئے روپے نہیں ہوتے ہووہ چوری اور ڈکیتی کے زریعے اپنے نشے کو پورا کرتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چمن شہر میں کلے عام منشیات کی فروخت اور منشیات کے اڈوں کو فوری طور پر ختم کریںاور شہر کے نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع فراہم کریں تاکہ نوجوانوں کا سارا وقت اپنی حلال کی روزی کمانے میں گزر جائے اور اس ناسورنشے سے چٹکارہ حاصل ہوسکیں۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں