کپتان کو مسنداقتدار پر براجمان بنانے والے بھی پشیمان ہو گئے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:54

چمن/پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ کپتان کو مسنداقتدار پر براجمان بنانے والے بھی پشیمان ہو گئے ہیں ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ نان شبینہ کامحتاج ہو کر رہ گئہے یہی صورتحال رہی تو ملک انارکی کی جانب گامزن ہوگی حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام ہی تمام مشکلات سے نکالنے میں معاون ومددگار ثابت ہو گی لہذا آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہو عوامی نیشنل پارٹی ملک کے اندر پشتونوں کو ایک وحدت میں پرونے کے لیے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کو اولیت دیتی رہیگی پارٹی ذمہ داران اکابرین کی متعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے ایک فعال ومنظم تنظیم کے ذریعے اپنی جہد کو اولیت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باچاخان مرکز چمن میں تحصیل صدر منور خان اچکزئی ضلعی سنئر نائب صدر گل باران افغان پارٹی کارکنوں کلی حرمزء میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا کے رہائش گاہ پر یونٹ صدر اخونزادہ آغا ملا ولی شاہ سید نقیب اغا کلی کربلا پشین میں پارٹی کے بزرگ رہنما سلطان لالا کے رہائش گاہ پر پارٹی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی کونسل کے اراکین سید عبیدللہ ماماحاجی رحمت اللہ داوی دین محمد کاکڑ شاہ جہان آغا صلاحالدین وطن یار ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباقی آغا اور دیگر بھی موجود تھے مابت کاکا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہر وقت قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ملک کے اندر پشتونوں کی شناخت ہو یا پھر انگریز سامراج کے دور میں پشتونوں کے درمیان نفرت اور تقسیم کی دیوراوں کو مٹانا ہو پارٹی قیادت نے سیاسی تدبر دانش اور کامیاب حکمت عملی کے بدولت سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعیاور فکر باچاخان کو اپنی منزل کے قریب تر بنا یا اور وہ وقت دور نہیں جب یہاں کے پشتون بیلٹ پشتونوں کی ایک وحدت کا حصہ ہوگی اس کیلئے ضروری ہے کہ پارٹی ذمہ داران کیڈر اور کارکنان تنظیمی ربط میں رہتے ہوئے باقی ماندہ اہداف کے حصول میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما سلطان لالا کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناں کا اظہار کیا

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں