ذ*چمن قلعہ عبداللہ کے پاسپورٹ آفس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،اہلیان چمن

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

۳ چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء)اہلیان چمن نے کہا ہے کہ چمن قلعہ عبداللہ کے پاسپورٹ آفس کی کارکردگی قابل تعریف ہے چمن میں واقع پاسپورٹ آفس کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور خاص کر اے ڈی قلعہ عبداللہ محمد شاہ اور اسکا عملہ کے شب و روز کے محنت سے چمن کے عوام کے دیرینہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوئے ہیںاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان چمن پاسپورٹ آفس کے آفیسر محمد شاہ اور اسکے ٹیم کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنے شب و روز کی محنت سے ہمارے مسائل حل کراکر ہمارے زندگی کے ضروری ڈاکیومنٹ کی وصولی ہمارے دہلیز پر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور عوام کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں