مقامی کلچر کو جدید تقاضوں پر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کمشنر ساہیوال

پیر 19 نومبر 2018 21:51

چیچہ وطنی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ مقامی کلچر کو جدید تقاضوں پر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،گمنام اور کم وسیلہ آرٹسٹ کے فن کو ابھارنے کیلئے آرٹس کونسل اپنا اہم کردار ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال آرٹس کونسل کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی بھی موجود تھے ،کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ثقاقت اور روایات کو نئی نسل میں روشناس کروانے کیلئے ایسے ایونٹس منعقد کئے جائیں جس میں بچوں کی شمولیت ضروری ہو، صحتمند معاشرے ثقافتی سرگرمیوں اور علاقائی روایات کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کلچر کے فروغ کیلئے جدید طریقہ کار ٹیکنالوجی اپنا کر انسانی زندگیوں اور رویوں میں گہر ا اثر ڈال سکتے ہیں، عصر ی ترقی کے ساتھ جڑ کر ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کے ساتھ خود اور اپنی نئی نسلوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے اہلیان ساہیوال آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریبات بارے معلومات حاصل کر سکیں گے ،جبکہ مختلف پروگرامز کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی سے لوگوں کو اپنی ثقافت سے روشناس اور محبت میں اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں