سات محرم الحرام کو نکالے جانے والے جلوسوں،مجالس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

چنیوٹ ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چنیوٹ پولیس کی جانب سے سات محرم الحرام کو نکالے جانے والے جلوسوں/مجالس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔سات محرم الحرم کو72 مجالس کا انعقاد ہو گا جس میںسات مجالس کیٹیگر ی اے ، 22 مجالس کیٹیگری بی اور 43 مجالس کیٹیگری سی کی ہونگی ۔مختلف علاقوں میں 31 جلوس نکالے جائیں گے جس میں 5 جلو س کیٹیگری اے ، 6جلوس کیٹیگری بی اور 20 جلوس کیٹیگری سی کے ہوں گے ۔

تمام مجالس اور جلوسوں پرنو سوسے زائد پولیس افسران و ملازمان اور وولینٹئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی ۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی ۔ اہم مجالس اور جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرون کیمرا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔

مجالس/جلوسوں میں شامل ہونے والے لوگوں کی واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ،فزیکل سرچ کی جائے گیا۔اہم پوائنٹس پر چھتوں پر جوان تعینات ہونگے۔ جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں