پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے زیر اہتمام دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ پہلی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے زیر اہتمام دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ پہلی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر اور متعلقہ اداروں نے حصہ لیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان،اے سی لالیاں و دیگر اداروں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ پر پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ان فرضی مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس،محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ سوشل ویلفیئر اور اس کے علاوہ ریسکیو سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موک ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے انسیڈنٹ کمانڈر پوسٹ، ریسکیو ڈیزاسٹر کیمپ،میڈیکل کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا. ریسکیورز نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے، کشتی رانی،ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی طرف سے لگائے جانے والے کیمپس میں میڈیکل کیمپ، انسڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والے سازوسامان شامل ہیں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے خطاب میں کہا کہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے فرنٹ لائن ورکر ہیں اے ڈی سی آر نے اداروں پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سیلابی صورتحال میں ہمارے اداروں کی تیاری مکمل ہے ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے جوان محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہیں کامیاب فرضی مشقیں کرنے پر تمام ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر اب تک 291 گاؤں میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو تربیت دی گئی ہے جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پنجاب ایمرجنسی سروس کے پہنچنے سے پہلے لوگوں کو مدد فراہم کر سکتے ہیں ایمرجنسی رسپانس ٹیمز میں 3492 ریسکیو محافظوں کو تربیت دی جا چکی ہے جس میں 1050 کے قریب بلڈ ڈونرز 700 کے قریب سوئمرز موجود ہیں ان فرضی مشقوں کا مقصد پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی تیاری حالت کو جانچنا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے فلڈ سیزن 2024 کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں