چنیوٹ،سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

خلفاء راشدین کی سنت کو حضور ؐ نے اپنی سنت قرار دیا ہے،محرم الحرام میں اتحاد ،یگانگت،اخوت ،روادری ناگزیر ہے،مرکزی نائب صدر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ

بدھ 19 ستمبر 2018 21:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔خلفاء راشدین کی سنت کو حضور ؐ نے اپنی سنت قرار دیا ہے۔محرم الحرام میں اتحاد ،یگانگت،اخوت ،روادری ناگزیر ہے، صحابہ کرام اور اہل بیت نبوت ہدایت کی روشن کرنیں ہیں۔جن سے محبت اور اتباع موجب نجات ہے۔نصاب تعلیم میں سیرت رسول و سیرت خلفاء راشدین کو شامل کیا جائے۔

موجودہ دور میں سیدنا حسن کی حکمت اور بصیرت جبکہ سیدنا حسینؓ کے جذ بہ حریت سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کیا۔انہوں نے کہا حضرات حسنین کریمین اور خاندان نبوت کے ساتھ حضرات خلفاء راشدین اور صحابہ کرام کا باہمی گہرا تعلق ااور باہمی احترام کاتعلق تھا سیدنا حسنؓ اور حضرت سیدنا حسینؓ کی حضور ؐ کے ساتھ ہر اعتبار سے مشاہبت تھی۔

(جاری ہے)

۔آج بھی حسنین کریمین کے نقش قدم پر چل کر مسلمان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر عظمت کو بحال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیئے امن و امان کو قائم رکھنے میںہر ممکن تمام اداروں سے تعاون کر یں ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں مساوات اتحاد و بردباری کا درس دیتا ہے اسلام میں تشدد کی کو ئی گنجائش نہیں اسلام امن چاہتا ہے ،تمام مکاتب فکر کے علماء ملک عزیز میں امن و امان و سلامتی کیلئے مل کر موثر کردار ادا کریں

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں