چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر کی مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنانے کی ہدایت

منگل 16 اکتوبر 2018 00:02

چنیوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بھٹوںپر کام کرنے والوں سمیت دیگر مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈ فوری بنائے جائیں ،حکومت کی جانب سے طے کردہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میںاے ڈی سی (جنرل)اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان،صدر بھٹہ یونین جمشید چیمہ ،جنرل سیکرٹری عجب خان، لیبر آفیسر مبشر عباس ،ڈسٹرکٹ اٹارنی مہر ممتاز ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر مس فرخ رضوان ، صدر مزدور محاز ڈاکٹر علی امین ، ماحولیات آفیسر محمد امتیاز ، سوشل سکیورٹی آفیسر ظفیر عباس ، انچارج سکیورٹی محمد شبیر ،نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شبیر محبت نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے سوشل سکیورٹی آفیسر ظفیر عباس کو ہدایت کی کہ تمام مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنائے جائیں اور حکومت کی جانب سے طے کردہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں