تمام ریونیو افسران ضلع بھر میں سرکار کی زمینوں کی درست نشاندہی کریں ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

چنیوٹ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) تمام ریونیو افسران ضلع بھر میں سرکار کی زمینوں کی درست نشاندہی کریں اور جن زمینوں پر لوگ قابض ہیں ان سے فوری طورپر زمینیں واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لیں اوروہاںملکیتی سرکار کا بورڈ لگائیں،یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزو دیگر ریونیو افسران کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس میں کیں ، اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران ، سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل نے واگزار کروائی گئی سرکاری جگہ کے بارے میںڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ،،اجلاس میںاے ڈی سی (ریونیو)رائو امتیاز احمد ،اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات ،اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ علی عاطف بٹر،اسسٹنٹ کمشنر لالیاںمیڈم شمائلہ منظور ، سی اوزمیونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، ہیلتھ ، ایجوکیشن ،محکمہ ہائی وے، ریلوے ، تحصیلدار نائب تحصیلدار و دیگر موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں تیزی لائیں اور سرکاری جگہ چاہے وہ کسی بھی محکمہ کی ہے فوری واگزار کروا ئیں ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں غریبوں ،ریڈھی بانوں ،گھروںاور کچی آبادیوں کے مکینوں کو تنگ نہ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ کہ ضلع بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور شہر کے دیگر علاقوں میں سرکاری جگہوں ،سڑکوں، گز رگاہوں، قبرستانوں ، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی ریکارڈ کے مطابق کریں،، تمام مقامات کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے پوری قانونی و انتظامی قوت بروئے کار لائیںاور اس سلسلہ میں آپریشن کی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل اور محکمانہ انتظامات کو یکجا کریں، آخر میں انہوں نے کہا کہ اب تک 1ہزار کنال سرکاری جگہ واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لی جا چکی ہے اور ابھی بہت کام کرنا باقی ہے تمام آفیسرز مزید محنت کریںاپنے کام میں بہتری لائیں اور تجاوزات گرانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں اور مزاحمت کاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں