چنیوٹ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور تین کم عمر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

جاں بحق ہونے والوں میں اہلیہ 32 سالہ روبینہ، 5 سالہ بیٹا ابو بکر، 4 سالہ بیٹی تحریم اور 3 سالہ مرتضین شامل ملزم 40 سالہ اعجاز علی چنیوٹ میں محلہ غفور آباد کا رہائشی تھا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 16 مارچ 2019 19:34

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) چنیوٹ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور 3 کم عمر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم 40 سالہ اعجاز علی چنیوٹ میں محلہ غفور آباد کا رہائشی تھا۔ملزم نے اپنی اہلیہ 32 سالہ روبینہ، 5 سالہ بیٹے ابو بکر، 4 سالہ بیٹی تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ انور پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے، جہاں ان کے ساتھ موجود کرائم سین یونٹ ٹیم کے اہلکاروں نے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کے مطابق اعجاز مالی طور پر مستحکم تھا جبکہ اسے کسی قسم کا ذہنی عارضہ بھی لاحق نہیں تھااعجاز کے بھتیجے نے بتایا کہ انہوں نے صبح 5 گولیوں کی آوازیں سنیں جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے تو تمام افراد قتل ہوچکے تھے۔ایس ایچ او شبیر بلوچ نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں