ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کاانسداد ڈینگی سرویلنس کے جائزہ کیلئے مختلف مقامات کا دورہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:31

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا انسداد ڈینگی سرویلنس کے جائزہ کیلئے مختلف مقامات کا وزٹ ،انسداد ڈینگی سرویلنس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات، ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لائی جا ئیں ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد ڈینگی سرویلنس کے جائزہ کیلئے مختلف سائٹس کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر علی اور محکمہ ہیلتھ کی انسداد ڈینگی ٹیم بھی موجود تھی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سلارہ روڑ ، سوئی گیس روڑ محلہ احمد پورہ میں مختلف جگہوں پر جا کر پانی کی ٹینکیوں ، جوہڑوں پر اپنی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ وہاں موجود پانی میں لاروا کو چیک کیا ، پازیٹیو سائٹس پرٹیمیفاس گرینولزدوائی چھڑکوائی اور اسے فوری طور پر صاف کروانے اور وہاں اور اسکے کے ارد گرد کی جگہ پرایلفا سیفر میتھرین سپرے کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ضلع میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات کو بہتر اور سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ، کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہئیے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں