چنیوٹ:ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی، 55 مقدمات درج، 9 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ 59 گرانفروشوں حوالات میں بند

صارفین کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:57

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی، 55 مقدمات درج، 9 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ 59 گرانفروشوں حوالات میں بند،صارفین کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اے ڈی سی (ریونیو)طارق خاں نیازی،اے ڈی سی (جنرل) عمران عصمت اور تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ ضلع بھر کے 20پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ اور رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کے خلاف 55 مقدمات درج کیے اور موقع پر 9 لاکھ 15ہزارروپے کے جرمانے وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے جبکہ وائلیشن کرنے پر59افراد کو گرفتار کروایا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے، ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کر کے سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،اشیاء خرونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں بھاری جرمانے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر انہیں حوالات میں بند کروائیں اور ریٹ لسٹیں آویزاں کروائیں، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تمام دوکانوں اور سٹوروں پر ریٹ لسٹیں اور پینا فلیکس آویزاں کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو یدایت کی کہ منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں۔آخر میں انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ تمام بڑے ڈیلرز سے سٹاک ڈکلیئر کروائیں اگر وہ چھپا رہا تو اسکے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں