چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر شہریوں کوحالیہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے انسدادی اقدامات و کاروائیاںجاری

جمعرات 26 نومبر 2020 20:44

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر شہریوں کوحالیہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات و کاروائیاںجاری ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ حولیات اور ضلعی انتظامیہ کی دیگر ٹیموںکی سربراہی میں ضلع بھر کے مختلف بھٹوں کے وزٹ کیے گئے اور خلاف ورزی کرنے پر 10بھٹوں کو سیل کیا جا چکا ہے اور انکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں، علاوہ ازیں مشترکہ کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے اور شور پیدا کرنے والی480 گاڑیوں کے چالان اور مالکان کومجموعی طورپر 251565 روپے جرمانے کئے گئے۔

اور 75 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیاہے ۔انسداد سموگ کے سلسلے میں ٹیموں نے ضلع بھر کی اہم شاہرات پر گاڑیوں کو چیک کیا اور ڈرائیورز حضرات میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ زراعت (توسیع) چنیوٹ کی ٹیمیں کسانوں اور کاشتکاروں کو گاوں اور موضع جات کی سطح پر سیمینارز منعقد کروا کر کسانوں کو آگاہی دے رہی ہیں جبکہ دھان کی فصل کے مڈھوں اور پرالی و دیگر باقیات کو آگ لگانے والو کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو انسداد سموگ کے حوالے سے آگاہی دینے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خضلاف سخت کاروائی عمل میں لانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں