چنیوٹ پولیس نے چھاپے مارکر پانچ جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 14 مئی 2024 16:33

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) چنیوٹ تھانہ بھوانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جواء کے اڈوں پر چھاپے مار کر 5 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بھوانہ پولیس نے جواء کے اڈوں پر چھاپے مار کر5 جواریوں کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان بذریعہ تاش اور سنوکر جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم، تاش اور سنوکر کا سامان برآمدکیاگیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمٰن،شہباز،امان اللہ،نعیم اور رمضان شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بھوانہ میں قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں