دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ،خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

اتوار 26 مئی 2024 18:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) چنیوٹ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد نے فائرنگ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کنڈیوال کے علاقہ ٹھٹھہ سرگانہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ محمد کاظم ولد محمد یارقوم لونا سکنہ ٹھٹھہ سرگانہ کے نام سے ہوئی جبکہ 25 سالہ آصف ولد پناہ قوم لونا سکنہ ٹھٹھہ سرگانہ اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ،واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی سرکل لالیاں،ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال ودیگر افسران موقع پر پہنچ گئے،حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھانہ کانڈیوال ضلع چنیوٹ کی حدود میں دیرینہ دشمنی میں ایک قتل اور دو کے مضروب ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد سے رپورٹ طلب کر لی، آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ سینئر افسران فوری موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ پر تمام شواہد کو بذریعہ پی ایف ایس اے اکٹھا کریں، سینئر افسران لواحقین سے ملاقات کریں اور ان کو انصاف کی فراہمی اور داد رسی کی یقین دہانی کروائیں،وقوعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں