پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر لونا موڑ کے قریب ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے والے گودام کے خلاف بڑی کارروائی

جمعہ 17 مئی 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر لونا موڑ کے قریب ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے والے گودام کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4ہزار ایکسائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کر لیں گودام مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ کو تلف کر دیا گیا تفصیلات کے مطابقپنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چینیوٹ فیصل آباد روڈ لونا موڑ پر واقع خفیہ گودام پر چھاپہ مارا اور موقع سے 4000لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کیں جو کہ ضلع چنیوٹ میں مختلف دوکانوں اور ہوٹلز پر سپلائی کی غرض سے لائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور گودام مالک کو 50000 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز ھر وقت کوشاں ہیں اور مستقبل میں بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں