انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کی لاگت سے سبسڈی پر زرعی مشینری بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم

اتوار 19 مئی 2024 20:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کی لاگت سے سبسڈی پر زرعی مشینری بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم کے سلسلہ میں گزشتہ روز ایک تقریب گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین انصاری، محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں قرعہ اندازی کے تحت 60فیصد سبسڈی کے تحت کاشتکاوں کوزرعی مشینری دی جا رہی ہے، سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کسانوں کو رعایتی نرخوں پر سپر سیڈر، پاک سیڈر، اور رائس اسٹراشریڈر کی فراہمی کی جا رہی ہے، اس ضمن کا کسان مشینی کاشت اپنا کر اپنی زرعی پیداوار بڑھا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انسداد سموگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر/پاک سیڈر اور رائس سٹراشریڈر کی بزریعہ قرعہ اندازی تقسیم کی جا رہی ہے۔

\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں