چنیوٹ پولیس کی زیرنگرانی یوتھ انٹرشپ پروگرام اختتام پذیر

ہفتہ 25 مئی 2024 19:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا آٹھواں بیج اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرنز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے اور پولیس ورک کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ انٹرنز نے پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام میں انٹرنز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز نے ٹریننگ کروائی۔ انٹرنز کو پولیس آئی ٹی، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے آگاہی دی گئی۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں