جشن چنیوٹ کے سلسلہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں میڈیا الیون نے ریسکیو1122 کو شکست دیدی

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) جشن چنیوٹ کے سلسلہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریسکیو1122اور میڈیا الیون کے درمیان ہونے والا میچ ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کی ٹیم میڈیا الیون نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن چنیوٹ کے سلسلہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ کے گراؤنڈ ہوا جس میں ریسکیو1122کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ،پہلے کھیلتے ہوئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے 6اوورز میں 84رنز بنائے اور میڈیا الیون کی ٹیم کو جیت کے لئے 85رنز کا ہدف دیا ،میڈیا الیون کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پانچویں اوور میں متعلقہ ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا، اس موقع پر صدر پریس کلب شاہد محمود چوہدری،جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران و ممبران کی جانب سے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں