ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات

بدھ 15 مارچ 2023 15:59

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں کبڈی ٹاکرا چنیوٹ ہاکی سٹیڈیم میں ہوا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور چوہدری مسعود اقبال نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ فوکل پرسن جشن چنیوٹ طلحہ سعید،صدر کبڈی ایسوسی ایشن شیخ نصیر احمد وہرہ ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کبڈی میچ دیکھا اور پہلوانوں کے مختلف داؤ پیچ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور یہ مقابلہ جشن چنیوٹ کی تقریبات کا اہم حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کبڈی میچز منعقد کئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں