تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

منگل 14 مئی 2024 16:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے 27 نکاتی ایجنڈےپر اہم فیصلے کئے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں بورڈ ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر سزائیں و جزا اور دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے اور بی او جی نے ایک سال کی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دینے،نظم و ضبط،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شوکاز،سنشور کی سزائیں دینے کی بھی منظوری دی۔

بورڈ نے دوران سروس وفات پانے والے ملازم کے ورثاء کےلئے او ایس ڈی پوسٹ بنانے کی بھی منظوری دی۔اس کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے اور دیگر نکات پر کمیٹیوں کی تشکیل سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کےلئے ملکر کام کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کا مستقبل بورڈ کے امتحانات سے منسلک ہے انہیں پرسکون امتحانی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نعمان حفیظ کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن چوہدری نے ایجنڈا سے متعلق بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں