ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں 14 ماہ کا مغوی بچہ برآمد کرنے والی تھانہ صدر مظفر گڑھ کی پولیس ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں 14 ماہ کا مغوی بچہ برآمد کرنے والی تھانہ صدر مظفر گڑھ کی پولیس ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نےایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی اور دیگر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں 14 ماہ کا مغوی بچہ برآمد کرنے والی تھانہ صدر مظفر گڑھ کی پولیس ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا ۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے مغوی بچے کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم کی جانب سے کی گئی ان تھک کاوشوں اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں