ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ انتخابات جمعرات کو ہونگے

بدھ 15 مئی 2024 21:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) محکمہ تعلیم ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ انتخابات (کل) 16مئی کو ہوں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازی خان عبدالرحمن لغاری نے بتایا کہ سٹوڈنٹس کونسل کےلئے پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے گیارہ بجکر چالیس منٹ تک ہوگی۔ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی روز ایک بجکر 15منٹ تک نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔سی ای او تعلیم عبدالرحمن لغاری نے کہا کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات سے طلباء و طالبات میں فیصلہ سازی اور جمہوری رویوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں