ڈیرہ غازی خان پولیس کی طرف سے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ، سرچ آپریشن کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 19:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈیرہ غازی خان پولیس کی طرف سے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ،سویپ آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ضلع کے تھانوں کی حدود میں اہم شاہراہوں، مارکیٹوں، مالیاتی اداروں،حساس مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹس پرخصوصی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے کہا ہے کہ جنرل ہولڈ اپ کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا،جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں احساس تحفظ مزید اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار جنرل ہولڈ اپ میں چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈی پی او نے کہا کہ مشکوک افراد،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ پرکڑی نظر رکھی جائے اور چیکنگ مقامات پر تعینات اہلکار الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اور دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں میں تعینات افسران اورجوان انتہائی الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں