ڈیرہ غازی خان پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 17 مئی 2024 22:54

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے 3کلاشنکوف و دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی کی ہدایت پر تھانہ دراہمہ پولیس نے دوران ناکہ بندی اور جرائم پیشہ اشخاص کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

برآمد شدہ اسلحہ میں 3 کلاشنکوف،ایک مائوزر،3 پستول اور 300سے زائد گولیاں برآمد کرلیں۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کہا کہ ڈی پی او کی ہدایت کے مطابق علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں