آر پی او ڈیرہ غازی خان نے 68 پولیس ملازمین کو بحال کر دیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:08

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے 68 پولیس ملازمین کو بحال کر دیا،متعدد کی سزائیں کم کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آر پی او آفس ڈیرہ غازی خان میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آر پی او نے پولیس آفیسران کو دی گئی سزاؤں کے خلاف کی گئی اپیلوں کی سماعت کی۔

اردل روم میں 100اپیلوں کی سماعت کے سلسلہ میں ریجن کے تمام اضلاع سےافسران و اہلکاران پیش ہوئے ۔آر پی او نے اردل روم میں تسلی بخش جواب پیش کرنےپر 94 اپیلیں منظور کر لیں ۔دوران سماعت86 اپیلوں میں سزاؤں میں کمی کرنے ،8 اپیلوں میں سزاؤں کو ختم کرنےجبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 اپیلوں میں سزاؤں کو بحال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے 39 کنسٹیبلان، ضلع مظفر گڑھ کے 27 کنسٹیبلان اور ضلع لیہ کے 3 کنسٹیبلان سمیت کل 68 کنسٹیبلان کو برخواستگی سے نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یہ کنسٹیبلان ایلیٹ ٹریننگ کورس کے دوران غیر حاضر ہونے پر نوکری سے برخواست کیے گئے تھے۔اس موقع پر سجاد حسن خان نے بحال ہونے والے اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں