آر پی او ڈیرہ غازی خان کا پولیس ایجوکیٹر سکول کا دورہ، اکیڈمک بلاک کی تعمیر حوالے جاری کا جائزہ

جمعہ 24 مئی 2024 22:37

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے پولیس ایجوکیٹر سکول ڈیرہ غازی خان کا دورہ کر کے نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے حوالے سے جاری کام اور تزئین وآرائش کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی اور اے ڈی آئی جی رانا جان محمد بھی ہمراہ تھے ۔آر پی او نے رینوویشن اوردیگر تعمیراتی کا موں کو جلد مکمل کرنے اور میٹریل کے معیار اور کوالٹی کا خصوصی خیال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے سکول میں ای لائبریری کے قیام، جدید سائنس و کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر اور سکول کی بہتر تزئین و آرائش کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سکول میں قائم سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور اعلی تعلیم یافتہ سٹاف کو تعینات کیا جائے ۔انہوں نے سکول میں جاری تدریسی عمل اور تمام تر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور مختلف کلاسوں میں جا کر کلاس رومز کا معائنہ کیا ۔ آرپی او نے سکول میں تعینات تمام اساتذہ کی سائیکالوجسٹ سے پروفائلنگ، بائیو میٹرک حاضری اورکمیونیکیشن سکلز کے حوالے سے فاسٹ یونیورسٹی سے خصوصی کورسز کرانے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں