ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کرکےلاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ مختلف برانڈ کی سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام دی

اتوار 26 مئی 2024 12:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کرکےلاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ مختلف برانڈ کی سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی کے حکم پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے تسلسل میں انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ پولیس فاروق احمد چعتائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نان کسٹم غیر ملکی مختلف برانڈ کی سگریٹ غیر قانونی طریقے سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں